Wednesday, July 15, 2020

para 4 part 4

*بسم اللہ الرحمن الرحیم*
*پارہ 4* *لن تنالوا*

      *Lesson 4*
 

*سورہ ال عمران ایت نمبر198  تا 200*  اور *سوره النساء 1 تا 23*
🌺🌹🌺🌹🌺🌹🌺🌺

*سوال نمبر 1* ایت نمبر190 سے 200 میں آیات نبی صلہ اللہ علیہ و سلم  کب پڑھا کرتے تھے؟                 
جواب 1- ۔۔۔۔
🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀 
                 
*سوال نمبر 2*: سورہ النساء کو نساء کیوں کہا جاتا ہے؟
جواب۔۔۔۔
🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀
*سوال نمبر3*:آیت نمبر 2  میں یتیم کے مال کے بارے میں کیا بتایا جارھا ہے؟؟
جواب --
🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀
*سوال نمبر4* آیت نمبر 10 میں ناحق یتیموں کا مال کھانے والے کو کس سے تشبیہ دے رہے ہیں اور ان کا کیا انجام بتایا جارہا ہے؟آیت سے جواب دیں
*جواب*۔۔۔۔
🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀
*سوال نمبر 5*: آیت نمبر 12 کلالہ کس شخص کو کہتے ہیں؟؟ تفسیر سے جواب دیں
*جواب*۔۔۔۔ 
🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀
*سوال نمبر 6* ایت نمبر 13..14 میں اللہ تعالی کی حدود کی فرمانبرداری کی جزاء اور نافرمانی کی سزا کیا ہے؟
*جواب*--
🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀

*سوال نمبر 7*: آیت 18 میں کن لوگوں کی توبہ قبول نہیں ہوگی ؟؟آیت سے  جواب دیں
جواب۔۔۔۔ 
  🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀

*سوال نمبر 8* آیت 23 میں کن عورتوں سے نکاح کرنا حرام ہے وہ لکھیں؟
جواب۔۔۔۔

🌸🎉🌸🎉🌸🎉Answer 1

 حدیث میں آتا ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ آیات  رات کو جب تہجد کے لیے اٹھے تو پڑھتے اور اس کے بعد وضو کرتے ہیں

 

Answer  2

 نیسا کے معنی ہیں عورتیں اس صورت میں عورتوں کے بہت سے اہم مسائل کا تذکرہ ہے اس لیے اس ہے سورت کو سورہ Nisa کہا جاتا ہے

Answer 3

 یتیم جب  بالغ اور باشعور ہو جائے تو ان کے مال ان کے سپرد کر دو خبیث سے گھٹیا چیزیں  اور طیب سے عمدہ چیزیں مراد ہے یعنی ایسا نہ کرو کہ ان کے مال سے اچھی چیزیں لے لو اور بس گنتی پوری کرنے کے لیے گھٹیا چیزیں ان کے بدلے لے لو ان گھٹیاں چیزوں کو  گو نہ پاک  اور عمدہ چیزوں کو پاک  سے تعبیر کر کے اس طرف  اشارہ کیا گیا کہ اس طرح بدلا گیا مال جو اگرچہ اصل میں تو پاک اور حلال ہے لیکن تمہاری اس بددیانتی نے اس میں خباثت داخل کر  دی  وہ  حرام ہوگیا اسی طرح بددیانتی سے ان کا مال اپنے مال میں ملا کر کھانا بھی ممنوع ہے ورنہ اگر مقصد خیر خواہی ہو تو ان کے مال کو اپنے مال میں ملانا جائز ہے


Answer 4

ناحق یتیم کا مال کھانے والوں کو اس بات سے تشبیہ دی جا رہی ہے کہ جو لوگ ناحق ظلم سے یتیموں کا مال کھا جاتی ہے وہ اپنے پیٹ میں آگ بھر رہے ہیں اور ان کا انجام یہ بتایا جا رہا ہے کہ وہ عنقریب دوزخ میں جائیں  

Answer 5

 کلالہ سے مراد وہ میت  ہے جس کا باپ ہو نہ بیٹا ہو کلالہ کو اس لیے کلالا کہتے ہیں  کہ اصول و فروغ کا اعتبار سے تو اس کا وارث نہ بنے کلالہ کا مطلب ہے تھک جانا گویا اس شخص تک پہنچتے پہنچتے سلسلہ  نسل و نسب تھک گیا اور آگے نہ چل سکا

Answer 6

 اللہ تعالی کی مقرر کردہ حدود کی جزا .....    جو اللہ تعالی کی اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی فرمانبرداری کرے گا اسے اللہ تعالی جنت میں لے جائے گا جس کے جن میں وہ ہمیشہ رہیں گے اور یہ بہت بڑی کامیابی ہے اور جو شخص اللہ تعالی کی اور اس پر رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانی کرے اور اس کی حدود سے آگے نکلے اسے وہ جہنم میں ڈال دے گا جس میں وہ ہمیشہ رہیں گے ایسوں ہی کے لئے رسوا کن عذاب ہے

Answer 7

 اس آیت میں بتایا جا رہا ہے کہ کن لوگوں کی توبہ قبول نہیں ہوگی ترجمہ ان کی توبہ نہیں جو برائیاں کرتے چلے جائیں یہاں تک کہ جب ان میں سے کسی کے پاس موت آجائے تو یہ کہہ دے کہ میں نے توبہ کی تو اس سے واضح ہے کہ موت کے وقت کی گئی توبہ غیرمقبول ہے اور وہ توبہ قبول نہیں ہوگی

Answer 8

 جید عورتوں سے نکاح کرنا حرام ہے ان کی تفصیل بتائی جا رہی ہے ان میں سات محرمات نسب سات رضائی اور چار سسرالی ہیں  ان کے علاوہ حدیث رسول سے ثابت ہے کہ بھتیجی اور پھوپھی اور بھانجی اور خالہ کو ایک نکاح میں جمع کرنا حرام  ہے سات نسبی محرمات میں مائے بیٹیاں بہنیں پھوپھیاں اور خالائیں رضاعی محرمات رضاعی بیٹیاں رضاعی بھانجی اور سسرال کیا بہنوں کا جمع کرنا ان کے علاوہ باپ کی منکوحہ حدیث کے مطابق بیوی جب تک اپنے نکاح میں ہیں اس کی پھوپھی اور اس کی خالہ اور اس کی بھتیجی اور اس کی بھانجی سے نکاح حرام ہے محرمات نسبی کی تفصیل امہات ماؤں کی مائیں نانی اور ان کی دادیاں اور باپ کی مائیں دادیاں پڑدادیاں اور ان سے آگے تک شامل ہیں بنات بیٹیاں پوتیاں نواسیاں پوتیوں نواسیوں بیٹیاں شامل ہیں اس کے علاوہ  نانا دادا کی تینوں قسموں کی بہنیں شامل ہیں خالائیں  کے تینوں قسموں کی بہن شامل ہے بھائیوں کی اولاد بالواسطہ یا بلاواسطہ شامل ہے


No comments:

Post a Comment