بسم اللہ الرحمن الرحیم
*پارہ 4 لن تنالوا*
*Lesson 01*
سورہ ال عمران ایت نمبر 92 تا 125 ربع پارہ
🌺🌹🌺🌹🌺🌹🌺
*سوال نمبر1* *آیت نمبر92 ميں البر سے مراد كيا هے*؟؟ تفسیر میں سے جواب دیں
جواب 1-
🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀
*سوال نمبر 2* : *آیت نمبر95 میں ابراهيم علبه سلام كى پيروى كرنے كا حكم ان كى كن خوبيوں كى وجه سے ديا جارها هے* ؟ آيت سے جواب ديں
*جواب*:
🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀
*سوال نمبر 3*: *آيت نمبر 96 میں كس فرض عبادت كا ذكر كيا هے*؟نیز پہلا قبلہ جو مسلم عبادت کے لئے بنایا گیا وہ کونسا ھے؟تفسیر میں سے دیکھ کر بتائں
جواب۔۔۔۔۔
🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀
*سوال نمبر 4*: *ایت نمبر97حج كن پر فرض هے*؟*اور استطاعت کے باوجود حج نہ کرسکے تو اس کے لئے کیا وعید ھے*؟؟
جواب۔۔۔
🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀
*سوال نمبر5* : *آيت نمبر 103 اللّه كر مضبوط رسى كيا هے اور اسے تهامنے كا فائده كيا هے*؟ تفسير سے مدد ليں
جواب۔۔۔
🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀
*سوال نمبر 6*: *آیت نمبر112 يهودى كس وجه سے ذلت كے مستحق هوئے*؟؟
جواب۔۔۔۔
🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀
*سوال نمبر7*: *آیت نمبر 114 ,113متقین بننے کے ليئے هميں کونسی صفات اپنے اندر لانى هونگى* ؟؟ ترجمہ سے جواب دین
جواب۔۔۔۔۔
🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀
*سوال نمبر8* *ایت نمبر 121 مین کس جنگ کی بات ھو رھی ھے اور یہ واقعہ کس تاریخ کو پیش ایا*؟ تفسیر میں سے جواب دے ۔
*جواب*:
🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀
*سوال نمبر 9*ایت نمبر 123.124.کس جنگ مین اللہ تعالی کی طرف سے مسلمانوں کے لئے كس طرح کی غیبی مدد آئی؟ اور فرشتون کی کتنی تعداد تھی؟
جواب..
🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀
*سوال نمبر 10 *ایت نمبر125 كون سى دو خوبيوں كى وجه سے الله كى مدد آتى هے*؟
جوابات
Answer 1
: البر( نیکی اور بھلائی) سے مراد یہاں عمل صالح یا جنت
Answer 2
حضرت ابراہیم کے پیروی کا حکم ان کی اس خوبی بی کے لئے دیا جا رہا ہے کیونکہ وہ مشرک نہیں تھے
Answer 3
: نماز کا ذکر ہے یعنی پہلا قبلہ جو مسلمانوں کی عبادت کے لیے بنایا گیا وہ خانہ کعبہ ہے جو اللہ کی عبادت کے لیے تعمیر کیا گیا
وہ ہے جو مکہ میں ہے
Answer 4
: حج صاحب استطاعت پر فرض ہے یعنی اتنا خرچ کے سفر کے اخراجات پورے ہو جائیں یہ بھی داخل ہے کہ راستہ پُر امن ہو اور جان و مال محفوظ رہے اسی طرح یہ بھی ضروری ہے کہ صحت و تندرستی کے لحاظ سے سفر کے قابل ہو نیز عورت کے لئے محرم بھی ضروری ہے استطاعت کے باوجود حج نہ کرنے والوں کے لیے waeed ہے کہ باوجود استطاعت جو حج نہ کرے قرآن نے اس کو kuffar ...see tabeer کیا ہے جس سے حج کی فرضیت میں کوئی شبہ باقی نہیں
Answer 5:
اللہ کی مضبوط رسی اور قرآن اور حدیث ہے اور اس کو تھامنے سے مراد یہ ہے کہ ان پر عمل کیا جائے اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر ان دو اصولوں سے انحراف کروگے تو تمہارے درمیان پھوٹ پڑ جائے گی اور قرآن اور حدیث پر عمل کرنے سے یہ ہوگا کہ مسلمانوں میں اتحاد رہے گا اور وہ گروہوں میں تقسیم نہیں ہوں گے
Answer 6
یہودیوں پر یہ ذلت اور مسکنت غضب الہی کے نتیجے میں مسلط کی گئی
Answer 7
ان آیات میں متقین کی کچھ صفات بتائی گئی ہیں کہ یہ سارے کے سارے یکساں نہیں بلکہ اہل کتاب میں ایک جماعت حق پر قائم رہنے والے بھی ہے جو راتوں کے وقت بھی کلام اللہ کی تلاوت کرتے ہیں اور سجدے بھی کرتے ہیں یہ اللہ تعالی پر اور قیامت کے دن پر ایمان بھی رکھتے ہیں بھلائیوں کا حکم کرتے ہیں اور برائیوں سے روکتے ہیں اور بھلائی کے کاموں میں جلدی کرتے ہیں .
Answer 8:
یہاں جنگ احد کی بات ہورہی ہے اور یہ واقعہ شوال 3 ہجری میں ہوا
Answer 9
جنگ بدر میں اللہ تعالی کی طرف سے مسلمانوں کےلیے غیبی امداد آئی مسلمان تعداد میں بہت کم تھے اور قلت سامان بھی تھا آنکھوں کی جنگ بدر میں مسلمان تین سو تیرہ تھے اور یہ بھی بے سروسامانی کی حالت میں تھے صرف دو گھوڑے اور ستر اونٹ تھے باقی سب پیدل تھے تو اللہ تعالی نے فرشتوں کے ذریعے مسلمانوں کی مدد فرمائیں اور آسمان سے سے تین ہزار فرشتے اتار کر اللہ تعالی نے مسلمانوں کی مدد فرمائے
Answer 10
اس آیت میں اللہ تعالی نے دو خوبیاں بیان کی ہیں کہ اگر تم صبر اور پرہیزگاری کرو جن کی وجہ سے اللہ تعالی کی مدد آتی ہے

No comments:
Post a Comment