Saturday, December 14, 2019

قیامت کے دن شفاعت کی اجازت کن لوگوں کو ملے گی اور کون شفاعت کر سکے ا گا

Question.....
سورۃ بقرہ آیت نمبر 255 کی اجازت کن لوگوں کو ملے گی اور کون شفاعت کر سکے گا..... Surat No 2 : Ayat No 255

اَللّٰہُ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَۚ اَلۡحَیُّ الۡقَیُّوۡمُ  ۬ ۚ لَا تَاۡخُذُہٗ سِنَۃٌ وَّ لَا نَوۡمٌ ؕ لَہٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الۡاَرۡضِ ؕ مَنۡ ذَا الَّذِیۡ یَشۡفَعُ  عِنۡدَہٗۤ  اِلَّا بِاِذۡنِہٖ ؕ یَعۡلَمُ مَا بَیۡنَ اَیۡدِیۡہِمۡ وَ مَا خَلۡفَہُمۡ  ۚ وَ لَا یُحِیۡطُوۡنَ بِشَیۡءٍ مِّنۡ عِلۡمِہٖۤ اِلَّا بِمَا شَآءَ ۚ وَسِعَ کُرۡسِیُّہُ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضَ ۚ وَ لَا یَئُوۡدُہٗ حِفۡظُہُمَا ۚ وَ ہُوَ الۡعَلِیُّ  الۡعَظِیۡمُ ﴿۲۵۵﴾

 اللہ تعالٰی ہی معبود برحق ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں جو زندہ اور سب کا تھامنے والا ہے ،  جسے نہ اونگھ آتی ہے نہ نیند ،  اس کی ملکیت میں زمین اور آسمانوں کی تمام چیزیں ہیں ۔  کون ہے جو اس کی اجازت کے بغیر اس کے سامنے شفاعت کرسکے ،  وہ جانتا ہے جو اس کے سامنے ہے اور جو ان کے پیچھے ہے اور وہ اس کے علم میں سے کسی چیز کا احاطہ نہیں کر سکتے مگر جتنا وہ چاہے ،   اس کی کرسی کی وُسعت  نے زمین اور آسمان کو گھیر رکھا ہے اور اللہ تعالٰی ان کی حفاظت سے نہ تھکتا ہے اور نہ اُکتاتا ہے وہ تو بہت بلند اور بہت بڑا ہے
Answer...
اس میں اللہ تعالی فرماتے ہیں کون ہے جو اس کی اجازت کے بغیر اس کے سامنے شفاعت کر سکے  یعنی شفاعت کا حق اور اختیار  صرف اللہ تعالی کو حاصل ہے اللہ تعالی جسے چاہے گا  اس کی شفاعت کردے گا اور جس کی شفاعت نہیں چاہے گا نہیں کرے گا


Saturday, November 16, 2019


🌺🌸🌺🌸🌺🌸🌺🌸

*Question (Aayit 47)*
    Kya Qayamut k din koi kisi k kam aay ga?

Answer...

نہیں قیامت کے دن کوئی کسی کے کام نہیں آئے گا نہ سفارش قبول ہوگی نہ معاوضہ دے کر چھٹکارا حاصل ہوسکے گا نہ میں کوئی مددگار آگے آئے گا


Monday, November 4, 2019

Momin k liay 2 hathiyar kon se han?



Aayat (45)
Kon say 2 hathyar haen jin say Allah ki madad talub krny ko kaha ja raha hy?
Answer....
Surah Baqarah ki aayat number 45

** Sabar Aur Namaz
Aur Sabar Aur Namaz ke sath madad Talab karo,, yah chij shak Hai Magar Dar rakhne Walon per,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,, Sabar Aur Namaz Har Allah wale ke 2 Bare Hathiyar Hain namaz ke zariey se ek Momin ka Rabita aur Taluk Allah Tala se ustewar  hota hai jisse use Allah Tala ki taaed or Nusrat Hasil hoti hai Sabar ke zariey se kirdar ki pukhtagi  Aur Din Mein isteqamat Hasil Hoti Hai Hadis Mein aata hai ke.      Nabi Kareem Sallallahu alayhi wa alayhi wa sallam Ko Jab Bhi Koi  Mamla pesh Aata to aap foren Namaz ka
Ehtemam  formate......

Iblees ko Kis chij Mein Sajda karne se roka?



Aayat (34)
Kya iblees farishton mean say tha?? Kis cheiz ny ousy sajda karny say roka ? Tafseer say btaein

.جی..... ابلیس حسب صراحت قرآن جنات میں سے تھا لیکن اللہ تعالی نے اسے اعزاز فرشتوں میں شامل کر رکھا تھا اس لئے بحکم الہی اس کے لئے بھی سجدہ کرنا ضروری تھا لیکن اس نے حسد اور تکبر کی بنا پر سجدہ کرنے سے انکار کر دی7 hassad aur takabar voh Gunah hai  Jin Ka irtekab Duniya uInsaniyat Mein sabse pahle Kiya Gaya aur iska Murtikib iblees  tha....

Friday, November 1, 2019

قرآن کو پڑھنے کا حق کیا ہے

قرآن کو پڑھنے کا حق کیا ہے

قرآن مجید میں سورۃ بقرہ میں آیت نمبر 121 میں اس بات کا ذکر کیا جارہا ہے( ترجمہ) جنہیں ہم نے کتاب دی ہے اور وہ اس کو پڑھنے کے حق کے ساتھ پڑھتے ہیں اور اس کتاب پر بھی ایمان رکھتے ہیں اور جو اس کے ساتھ کفر کرے وہ نقصان والا ہے .........(تفسیر) ,,, وہ اس طرح پڑھتے ہیں ,جس طرح پڑھنے کا حق ہے,, کے کئی مطلب بیان کیے گئے ہیں.. مثلا (1 ) خوب توجہ اور غور سے پڑھتے ہیں  جنت کا ذکر آتا ہے تو جنت کا سوال کرتے ہیں  اور جہنم کا  ذکر آتا ہے تو اس سے پناہ مانگتے ہیں(2 )  اس کے حلال کو حلال اور حرام کو حرام سمجھتے اور کلام الہی میں تحریف نہیں کرتے  اور اس میں جو کچھ تحریر ہے لوگوں کو بتلاتے ہیں اس کی کوئی بات چھپاتے نہیں  نمبر(4 ) اس کی محکم باتوں پر عمل کرتے متشابہات پر ایمان رکھتے اور جو باتیں سمجھ میں نہیں آتیں انہیں  علماء سے حل کراتے ہیں (5 )اس کی ایک ایک بات  کا اتباع کرتے ہیں  (فتح القدیر) واقعہ یہ ہے کہ حق کے تلاوت میں یہ سارے ہی مفہوم داخل ہیں اور ہدایت ایسے ہی لوگوں کے حصے میں آتی ہے جو مذکورہ باتوں کا اہتمام کرتے ہیں
اہل کتاب میں سے جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت پر ایمان نہیں لائے گا وہ جہنم میں جائے گا (ابن کثیر

Wednesday, October 30, 2019

سورہ بقرہ کی فضیلت

سورہ بقرہ کی فضیلت

سورۃ بقرہ میں میں گائے کا واقعہ بیان ہوا ہے اس لئے اسے سورہ بقرہ یعنی گائے کے واقعے والی صورت بھی کہا جاتا ہے حدیث میں اس کی ایک خاص فضیلت یہ بھی بیان کی گئی ہے کہ جس گھر میں یہ پڑھی جائے اس گھر سے شیطان بھاگ جاتا ہے ہے نزول کے اعتبار سے یہ مدنی دور کی ابتدائی سورتوں میں سے  ہے البتہ اس کی بعض آیات حجۃ الوداع کے موقع پر نازل ہوئی  بعض علماء کے نزدیک اس میں 1000 خبر 1000 احکام اور 1000 منھمات ہیں( ابن کثیر )  علاوہ ازیں اس میں جو واقعات بیان کئ گئے ہیں ان کی صداقت میں جو احکام و مسائل بیان کئے گئے ہیں ان سے انسانیت کی فلاح و نجات وابستہ ہونے میں اور جو عقائد توحید و رسالت اور معاد کے بارے میں بیان کئے گئے ہیں ان کے برحق ہونے میں کوئی شبہ نہیں  ویسے تو یہ کتاب الہی تمام انسانوں کی ہدایت و رہنمائی کے لیے نازل ہوئی ہے لیکن اس چشمہ فیض سے سیراب صرف وہی لوگ ہوں گے جو آب حیات کے متلاشی اور خوف الہی سے سرشار ہوں گے اس کے دل میں مرنے کے بعد اللہ کی بارگاہ میں کھڑے ہوکر جواب دہی کا احساس اور اس کی فکر ہی نہیں ان کے اندر ہدایت کی گمراہی سے بچنے کا جذبہ ہی نہیں ہوگا تو ان ہدایت کہاں سے اور کیوں کر حاصل ہوسکتی ہے
  سورہ البقرہ کی تلاوت پر دوام اختیار کرنے والے کے لئے شیخ احمد عیسی المعصراوی کے فرمودات:

📚
جو شخص طویل مدت کے لئے سورہ البقرہ کی تلاوت کرے وہ اپنی زندگی میں عجیب چیزوں کا مشاہدہ کرے گا۔
 اس کا جسم شفایاب ہو گا، اس کے رزق میں اضافہ ہو گا، اس کو شرح صدر نصیب ہو گا اور اس کی عمر میں برکت کا ظہور ہو گا۔

📚 جو شخص کئی ماہ تک روزانہ رات کو سورہ البقرہ کی تلاوت کرے گا، اللہ تعالی اس کی بیماری کو عافیت میں بدل دے گا۔ اس کی مشکل کو دور کر دے گا، تنگی کو فراخی سے بدل دے گا اور ہر جہت سے اس پر برکات کا نزول ہو گا اور وہ اپنی زندگی میں مسرور ہو گا۔

📚  اچھی طرح جان لو کہ تمہاری خواہشات پوری ہوں گی تمہاری زندگی میں برکات کا اضافہ ہو جائے گا اور تمہیں دکھوں اور پریشانیوں سے نجات ملے گی۔تمہاری حسنات میں بڑھوتری ہو گی۔ ایک ماہ مسلسل پڑھنے سے مندرجہ بالا انعامات کا مستحق بنا جا سکتا ہے۔

📚   اپنے اندر بیٹھے وہم کے بتوں کو کچل ڈال  اس کلہاڑے سے جو سورہ البقرہ کی شکل میں تمہارے پاس ہے۔ ان لوگوں سے پوچھ لو جنہوں نے سورہ البقرہ کی تلاوت سے شرح صدر حاصل کیا۔ جنہیں ان کی معاملات میں آسانی ملی وہ تمہیں ہاں میں جواب دیں گے۔

l
📚  الصادق الامین رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
اس سورہ کو اپنا لینا برکت کا باعث ہے۔

یعنی اس کی تلاوت، اس کی حفاظت و نگہبانی تجھے تیرے مال و اہل و اولاد، جسم اور روح میں برکات عطا کرے گی۔

📚   سورہ البقرہ کی مثال ایسے ہے جیسے کھجور، جب تک پک کر تیار نہ ہو جائے، اس کا ذائقہ بالکل اچھا نہیں ہوتا۔ اس سورہ کی تکرار اور اس کی تلاوت پر مجاہدہ نفس سے ہی زندگی میں حلاوت اور خوشی حاصل کی جا سکتی ہے۔

📚  سورہ البقرہ کی مسلسل تلاوت بندے کو ایسی بھلائیاں نصیب کرتی ہے جس کا وہ اندازہ بھی نہیں لگا سکتا۔ اور اسے ایسے اشرار سے محفوظ رکھتی ہے جو اس کے علم میں نہیں اور اندر ایسا منافع ہے کہ کوئ عقلمند اس سے بے نیاز نہیں رہ سکتا۔

📚  سورہ البقرہ کی تلاوت سے دلوں کو جلا ملتی ہے۔ دل کی سختی دور ہوتی ہے۔
آدمی کو خلوت کی عبادت لذت آشنا کرتی ہے۔ اس کی روح روحانیت کے درجات پر فائز ہوتی ہے۔

📚  نظر بد، حسد اور سحر کا درد پتھر کی طرح انسانی جسم میں موجود ہو تو سورہ البقرہ کی تکرار اس کو توڑ کر ختم کردیتی ہے۔

📚  ابتداء میں سورہ البقرہ کی تلاوت بہت مشکل کام ہے۔ اس لئے کہ شیطان جانتا ہے کہ 'علم الیقین' کا نفع عظیم ہے۔ اور وہ نہیں چاہتا کہ تو پکا ہوا پھل توڑ سکے۔ لیکن تقریبا 12 صفحات کی تلاوت کر لینے کے بعد تیری روح چستی و نشاط کو محسوس کرنے لگتی ہے۔

📚  شیخ کہتے ہیں کہ وہ مسلسل دو ماہ تک دو رکعت میں سورہ البقرہ کی تلاوت کرتے تھے اور تیسری رکعت میں سورہ الضحی پڑھتے تھے ۔ وہ فرماتے ہیں کی اللہ تعالی نے اس سورہ کی برکت سے رزق ، عافیت  کے خوبصورت دروازے کھول دیے۔

📚  ابن القیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ نذر بد اور حسد، محسود کے جسم میں ٹھوس چیز کی کی طرح موجود ہوتی ہے مگر سورہ البقرہ اور معوذتین کی تلاوت کی تکرار سے پگھل کر جسم سے زائل ہو جاتی ہے۔
📚  جس نے سورہ البقرہ کی تلاوت کو معمول بنایا اس کے دل کو دائمی خوشی و درحت اور اس کی زندگی میں بے شمار خیرات و بھلائیاں نصیب ہوں گی۔

 📚  پس تو ایسا بن جا کی اس سے تجھے انس ہو جائے۔

📎 اس سورہ کو پڑھنا اور دوسروں کو اس سے واقف کر
انا ایسا صدقہ ہے جو قیامت تک جاری و ساری رہے گا۔

Monday, October 28, 2019

سورہ فاتحہ کے آخر میں آمین کہنے کی کیا فضیلت ہے .

سورہ فاتحہ کے آخر میں آمین کہنے کی کیا فضیلت ہے .
سورۃ فاتحہ کے آخر میں آمین کہنے کی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بڑی تاکید اور فضیلت بیان فرمائی ہے اس لئے امام اور مقتدی ہر ایک کو آمین کہنا چاہیے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جہری نماز میں اونچی آواز میں آمین کہا کرتے تھے اور صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اتنی اونچی آواز میں آمین کہا کرتے تھے کہ مسجد گونج اٹھتی تھی آمین کے مختلف معانی بیان کیے گئے ہیں (1 )  اس طرح ہو(2 ) ہمیں نامراد نہ کرنا(3 ) اے اللہ ہماری دعا قبول فرما
Ameen-ki-fazeelat

Tuesday, October 22, 2019

Surah baqra (Ayat 3 - 4) main متقیوں Ki kia sifaat bayan ki gai hain ?

Soora baqra  (Ayat 3 - 4) main متقیوں Ki kia sifaat bayan ki gai hain ?
Answer: سورہ بقرہ کی آیت نمبر 3 اور 4 میں متقیوں کی کچھ صفات بیان کی گئی ہیں کہ جو لوگ غیب پر ایمان لاتے ہیں اور نماز کو قائم رکھتے ہیں اور اللہ  کے دیے ہوئے مال میں سے خرچ کرتے ہیں اور جو لوگ ایمان لاتے ہیں اس پر جو آپ کی طرف اتارا گیا  اور جو  آپ سے پہلے  اتارا گیا اور وہ آخرت پر یقین رکھتے ہیں
یہی لوگ اپنے رب کی طرف سے ہدایت پر ہیں اور یہی لوگ فلاح اور نجات پانے والے ہیں

Monday, October 21, 2019

سورہ فاتحہ کو فاتحہ الکتاب کیوں کہا جاتا ہے اور حدیث میں اس کے اور کون سے نام ہیں

سورہ فاتحہ کو فاتحہ الکتاب کیوں کہا جاتا ہے اور حدیث میں اس کےاور کون سے نام ہیں.    ...

جواب ....

سورہ فاتحہ قرآن مجید کی سب سے پہلی سورت ہیں  جس کی احادیث میں بڑی فضیلت آئی ہے فاتحہ کے معنی آغاز اور ابتدا کے ہیں اس لئے اسے الفاتحہ یعنی فاتحہ الکتاب کہا جاتا ہے اس کے اور بھی متعدد نام احادیث سے ثابت ہے مثلا ام القران, السبع المثانی والقرآن العظیم  الشفاء , ruqyaوغیرہ
اس کا ایک اہم نام صلاۃ  بھی ہے جیسا کہ حدیث قدسی میں ہے کہ اللہ تعالی نے فرمایا قسمت صلاتی بینی وبین عبدی الحدیث صحیح مسلم کتاب الصلوۃ حضرت جس میں نماز کو اپنے اور اپنے بندے کے درمیان تقسیم کر دیا مراد سورہ فاتحہ ہے جس کا نصف حصہ اللہ تعالی کی حمد و ثنا اور اس کی رحمت و ربوبیت اور عدل و بادشاہت کا بیان میں ہے اور نصف حصے میں دعا و مناجات ہے جو بندہ اللہ کی بارگاہ میں کرتا ہے اس حدیث میں صورت کو نماز سے تعبیر کیا گیا ہے جس سے یہ صاف معلوم ہوتا ہے کہ نماز میں اس کا پڑھنا بہت ضروری  ہے کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات کی روشنی میں اس کی خوب وضاحت کردی گئی ہے فرمایا اس شخص کی نماز نہیں جس نے سورہ فاتحہ نہیں پڑھی ری بڑی اس حدیث میں متن کا لفظ عام ہے جو ہر نمازی کو شامل ہے منفرد ہو یا امام کے پیچھے مقتدی , سری  نماز ہو یا جہری ,فرض نماز ہو یا نفل, نمازی کے لیے سورۃ فاتحہ کا پڑھنا ضروری ہے



سورہ فاتحہ کے آخر میں آمین کہنے کی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بڑی تاکید اور فضیلت بیان فرمائیے اس لئے امام اور مقتدی ہر ایک کو آمین کہنا چاہیے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جہری نمازوں میں اونچی آواز میں آمین کہا کرتے تھے صحابہ کے دور ہے ابن ماجہ اور ابن کثیر