قرآن کو پڑھنے کا حق کیا ہے
قرآن مجید میں سورۃ بقرہ میں آیت نمبر 121 میں اس بات کا ذکر کیا جارہا ہے( ترجمہ) جنہیں ہم نے کتاب دی ہے اور وہ اس کو پڑھنے کے حق کے ساتھ پڑھتے ہیں اور اس کتاب پر بھی ایمان رکھتے ہیں اور جو اس کے ساتھ کفر کرے وہ نقصان والا ہے .........(تفسیر) ,,, وہ اس طرح پڑھتے ہیں ,جس طرح پڑھنے کا حق ہے,, کے کئی مطلب بیان کیے گئے ہیں.. مثلا (1 ) خوب توجہ اور غور سے پڑھتے ہیں جنت کا ذکر آتا ہے تو جنت کا سوال کرتے ہیں اور جہنم کا ذکر آتا ہے تو اس سے پناہ مانگتے ہیں(2 ) اس کے حلال کو حلال اور حرام کو حرام سمجھتے اور کلام الہی میں تحریف نہیں کرتے اور اس میں جو کچھ تحریر ہے لوگوں کو بتلاتے ہیں اس کی کوئی بات چھپاتے نہیں نمبر(4 ) اس کی محکم باتوں پر عمل کرتے متشابہات پر ایمان رکھتے اور جو باتیں سمجھ میں نہیں آتیں انہیں علماء سے حل کراتے ہیں (5 )اس کی ایک ایک بات کا اتباع کرتے ہیں (فتح القدیر) واقعہ یہ ہے کہ حق کے تلاوت میں یہ سارے ہی مفہوم داخل ہیں اور ہدایت ایسے ہی لوگوں کے حصے میں آتی ہے جو مذکورہ باتوں کا اہتمام کرتے ہیں
اہل کتاب میں سے جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت پر ایمان نہیں لائے گا وہ جہنم میں جائے گا (ابن کثیر

No comments:
Post a Comment