Saturday, February 22, 2020

Surah maeeda ayat no#25


قَالَ رَبِّ اِنِّیۡ لَاۤ اَمۡلِکُ اِلَّا نَفۡسِیۡ وَ اَخِیۡ فَافۡرُقۡ بَیۡنَنَا وَ بَیۡنَ الۡقَوۡمِ الۡفٰسِقِیۡنَ ﴿۲۵﴾موسیٰ نے عرض کی کہ اے رب! میرے مجھے اختیار نہیں مگر اپنا اور اپنے بھائی کا تو تو ہم کو ان بےحکموں سے جدا رکھ ( ف۷٦ )

Thursday, February 20, 2020

Soora al nisa Ayat no 148


*آیت 148* میں کسی شخص کی برائ کو کس وقت لوگوں کے درمیان بیان کیا جا سکتا ہے جواب اگر کوئی کسی پر ظلم کر رہا ہے صرف مظلوم کو یہ اجازت دی گئی ہے کہ وہ اپنے ظلم کے خلاف لوگوں کے سامنے بیان کر سکتا ہے جس سے ایک فائدہ یہ ہے کہ شاید وہ ظلم سے باز آجائے یا اس کی تلافی کی سعی کرے دوسرا فائدہ یہ ہے کہ لوگ اس سے بچ کر رہے حدیث میں آتا ہے ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت اقدس میں حاضر ہوا اور کہا کہ مجھے میرا پڑوسی ایذاء دیتا ہے ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے فرمایا تم اپنا سامان نکال کر باہر راستے میں رکھ دو اس نے ایسا ہی کیا چنانچہ جو بھی گزرتا اس سے پوچھتا وہ پڑوسی کے ظالمانہ رویہ کی وضاحت کرتا تو سن کر ہر رہگزر اس پر لعنت ملامت کرتا پڑوسی نے نے یہ صورتحال دیکھ کر معذرت کرلی اور اسے اپنا سامان اندر رکھنے کے التجا کی سنن ابی داود اگر کسی پر ظلم ہو رہا ہو تو وہ کیا کرے گا آج کل کچھ لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ اگر ہم کسی کو بتائیں گے تو یہ غیبت ہو جائے گی لیکن اسے اس ظلم کے خلاف بات کرنا ہوگی تاکہ اس کی مدد کی جاسکے اگر کسی کا کوئی نام اس کا تعارف بنا ہوا ہو تو وہ بھی غیبت نہیں ہے کسی کا نام ایسا ہوتا ہے کہ وہ اس کا تعارف بن چکا ہوتا ہے اگر کوئی دوسروں کو دھوکہ دیتا ہو تو اس کے بارے میں بھی دوسروں کو بتا دینا چاہیے کہ اس سے بچ کر رہے اور مزید لوگوں کو اس کے دھوکے کی وجہ سے پریشان نہ ہونا پڑے ہم اپنے علم کی کمی کی وجہ سے اسے غیبت سمجھتے ہیں جبکہ یہ غیبت نہیں ہیں آپ کی وجہ سے کسی اور کو دھوکا اٹھانا پڑے تو یہ اچھی بات نہیں ہے اسی طرح کسی سے رشتہ کا معاملہ ہو تو اس میں بھی بالکل صحیح بات بتا دینی چاہیے کسی کو بالکل صحیح مشورہ دینا غیبت نہیں ہے اسی طرح اگر کوئی عورت اپنے شوہر کے بارے میں فتوی پوچھتی ہے تو بھی غیبت نہیں ہے

Saturday, December 14, 2019

قیامت کے دن شفاعت کی اجازت کن لوگوں کو ملے گی اور کون شفاعت کر سکے ا گا

Question.....
سورۃ بقرہ آیت نمبر 255 کی اجازت کن لوگوں کو ملے گی اور کون شفاعت کر سکے گا..... Surat No 2 : Ayat No 255

اَللّٰہُ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَۚ اَلۡحَیُّ الۡقَیُّوۡمُ  ۬ ۚ لَا تَاۡخُذُہٗ سِنَۃٌ وَّ لَا نَوۡمٌ ؕ لَہٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الۡاَرۡضِ ؕ مَنۡ ذَا الَّذِیۡ یَشۡفَعُ  عِنۡدَہٗۤ  اِلَّا بِاِذۡنِہٖ ؕ یَعۡلَمُ مَا بَیۡنَ اَیۡدِیۡہِمۡ وَ مَا خَلۡفَہُمۡ  ۚ وَ لَا یُحِیۡطُوۡنَ بِشَیۡءٍ مِّنۡ عِلۡمِہٖۤ اِلَّا بِمَا شَآءَ ۚ وَسِعَ کُرۡسِیُّہُ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضَ ۚ وَ لَا یَئُوۡدُہٗ حِفۡظُہُمَا ۚ وَ ہُوَ الۡعَلِیُّ  الۡعَظِیۡمُ ﴿۲۵۵﴾

 اللہ تعالٰی ہی معبود برحق ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں جو زندہ اور سب کا تھامنے والا ہے ،  جسے نہ اونگھ آتی ہے نہ نیند ،  اس کی ملکیت میں زمین اور آسمانوں کی تمام چیزیں ہیں ۔  کون ہے جو اس کی اجازت کے بغیر اس کے سامنے شفاعت کرسکے ،  وہ جانتا ہے جو اس کے سامنے ہے اور جو ان کے پیچھے ہے اور وہ اس کے علم میں سے کسی چیز کا احاطہ نہیں کر سکتے مگر جتنا وہ چاہے ،   اس کی کرسی کی وُسعت  نے زمین اور آسمان کو گھیر رکھا ہے اور اللہ تعالٰی ان کی حفاظت سے نہ تھکتا ہے اور نہ اُکتاتا ہے وہ تو بہت بلند اور بہت بڑا ہے
Answer...
اس میں اللہ تعالی فرماتے ہیں کون ہے جو اس کی اجازت کے بغیر اس کے سامنے شفاعت کر سکے  یعنی شفاعت کا حق اور اختیار  صرف اللہ تعالی کو حاصل ہے اللہ تعالی جسے چاہے گا  اس کی شفاعت کردے گا اور جس کی شفاعت نہیں چاہے گا نہیں کرے گا


Saturday, November 16, 2019


🌺🌸🌺🌸🌺🌸🌺🌸

*Question (Aayit 47)*
    Kya Qayamut k din koi kisi k kam aay ga?

Answer...

نہیں قیامت کے دن کوئی کسی کے کام نہیں آئے گا نہ سفارش قبول ہوگی نہ معاوضہ دے کر چھٹکارا حاصل ہوسکے گا نہ میں کوئی مددگار آگے آئے گا


Monday, November 4, 2019

Momin k liay 2 hathiyar kon se han?



Aayat (45)
Kon say 2 hathyar haen jin say Allah ki madad talub krny ko kaha ja raha hy?
Answer....
Surah Baqarah ki aayat number 45

** Sabar Aur Namaz
Aur Sabar Aur Namaz ke sath madad Talab karo,, yah chij shak Hai Magar Dar rakhne Walon per,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,, Sabar Aur Namaz Har Allah wale ke 2 Bare Hathiyar Hain namaz ke zariey se ek Momin ka Rabita aur Taluk Allah Tala se ustewar  hota hai jisse use Allah Tala ki taaed or Nusrat Hasil hoti hai Sabar ke zariey se kirdar ki pukhtagi  Aur Din Mein isteqamat Hasil Hoti Hai Hadis Mein aata hai ke.      Nabi Kareem Sallallahu alayhi wa alayhi wa sallam Ko Jab Bhi Koi  Mamla pesh Aata to aap foren Namaz ka
Ehtemam  formate......

Iblees ko Kis chij Mein Sajda karne se roka?



Aayat (34)
Kya iblees farishton mean say tha?? Kis cheiz ny ousy sajda karny say roka ? Tafseer say btaein

.جی..... ابلیس حسب صراحت قرآن جنات میں سے تھا لیکن اللہ تعالی نے اسے اعزاز فرشتوں میں شامل کر رکھا تھا اس لئے بحکم الہی اس کے لئے بھی سجدہ کرنا ضروری تھا لیکن اس نے حسد اور تکبر کی بنا پر سجدہ کرنے سے انکار کر دی7 hassad aur takabar voh Gunah hai  Jin Ka irtekab Duniya uInsaniyat Mein sabse pahle Kiya Gaya aur iska Murtikib iblees  tha....

Friday, November 1, 2019

قرآن کو پڑھنے کا حق کیا ہے

قرآن کو پڑھنے کا حق کیا ہے

قرآن مجید میں سورۃ بقرہ میں آیت نمبر 121 میں اس بات کا ذکر کیا جارہا ہے( ترجمہ) جنہیں ہم نے کتاب دی ہے اور وہ اس کو پڑھنے کے حق کے ساتھ پڑھتے ہیں اور اس کتاب پر بھی ایمان رکھتے ہیں اور جو اس کے ساتھ کفر کرے وہ نقصان والا ہے .........(تفسیر) ,,, وہ اس طرح پڑھتے ہیں ,جس طرح پڑھنے کا حق ہے,, کے کئی مطلب بیان کیے گئے ہیں.. مثلا (1 ) خوب توجہ اور غور سے پڑھتے ہیں  جنت کا ذکر آتا ہے تو جنت کا سوال کرتے ہیں  اور جہنم کا  ذکر آتا ہے تو اس سے پناہ مانگتے ہیں(2 )  اس کے حلال کو حلال اور حرام کو حرام سمجھتے اور کلام الہی میں تحریف نہیں کرتے  اور اس میں جو کچھ تحریر ہے لوگوں کو بتلاتے ہیں اس کی کوئی بات چھپاتے نہیں  نمبر(4 ) اس کی محکم باتوں پر عمل کرتے متشابہات پر ایمان رکھتے اور جو باتیں سمجھ میں نہیں آتیں انہیں  علماء سے حل کراتے ہیں (5 )اس کی ایک ایک بات  کا اتباع کرتے ہیں  (فتح القدیر) واقعہ یہ ہے کہ حق کے تلاوت میں یہ سارے ہی مفہوم داخل ہیں اور ہدایت ایسے ہی لوگوں کے حصے میں آتی ہے جو مذکورہ باتوں کا اہتمام کرتے ہیں
اہل کتاب میں سے جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت پر ایمان نہیں لائے گا وہ جہنم میں جائے گا (ابن کثیر