Sunday, July 5, 2020

Answers of para 2 part 4

*بسم اللہ الرحمن الرحیم*

💐💐💐💐💐💐💐💐💐💐💐💐💐💐💐💐💐💐💐💐💐💐💐

*Para 2* *سیقول*
*Lesson 04*
*Surah Baqarah- Ayat 232 se 252*

🌸🌺🌸🌺🌸🌺🌸
***Sub sawalat ky jawabat tafseer se den***

*Question#1*Aayut 232*
Mean kon say 2 ahkamaut deay ja rahy haen tafseer say wazahut karein
*Answer*

🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀 
*Question 2*  * شرعی طور pr sheer khuwar bachy aur iski maan ki kafalat ki zimadari kis pr عائد hoti hai?* ayat 233 ki roshni main iska jawab den.
*Answer*

🎀🎀🎀🎀🎀🎀
*Question 3*: * Ayat 237 main بيده عقدة النكاح se kia murad hai ?* tafseer se jawab den.
*Answer*  

🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀
*Question 4*: * Ayat 238 main kis namaz ka zikr kia gya hai aur kis naam se موسوم kia gya hai  نیز namaz ky kis اہم rukan ka zikr kia gya hai ?*
*Answer*  

🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀
*Question 5*: * مندرجہ ذیل khawateen ki عدت  ki muddat likhen ?*
بیوہ :
طلاق یافتہ :
حاملہ :
خلع حاصل کرنے والی :
*Answer* 

🎀🎀🎀🎀🎀🎀
*Question 6* *Ayat 243 main hamary liy kia sabaq hai ?*
*Answer* 

🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀
*Question 7* * Ayat 247 ALLAH taala kis ko badshahat ataa krty hain ?* aur طالوت ko ALLAH taala ne kin خصوصیات ki bina par badshahat ataa ki ?
*Answer* 

🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀
*Question 8* * Ayat 245 قرض حسنه se kia muraad hai ?*
*Answer* 

🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀
*Question 9*  * Ayat 251 جالوت ko kis nabi ne qatal kia aur ALLAH ne un pr kon kon se انعامات ka zikr farmaya hai ?*
*Answer* 

Lesson 4

sora Baqrah

Q..1

Ayat no 232

کونسے دو احکامات دیے جارہے ہیں

جارہے ہیں

..No .1.

عدت گزرنے کے بعد پہلی یا دوسری طلاق کے بعد اگر سابقہ خاوند بیوی باہم رضامندی سے دوبارہ نکاح  کرناچاہیں تو ان کو روکا نہ جائے ۔۔۔


ترجمہ

اور جب تم اپنی عورتوں کو طلاق دو اور وہ اپنی عدّت پوری کرلیں تو انہیں ان کے خاوندوں سے نکاح کرنے سے نہ روکو جب کہ وہ آپس میں دستور کے مطابق رضامند ہوں ۔ یہ نصیحت انہیں کی جاتی ہے جنہیں تم میں سے اللہ تعالٰی پر اور قیامت کے دن پر یقین و ایمان ہو اس میں تمہاری بہترین صفائی اور پاکیزگی ہے ۔ اللہ تعالٰی جانتا ہے اور تم نہیں جانتے ۔  

سوری بقرہ۔232

  2

.ولی کے بغیر عورت نکاح نہیں کر  سکتی بلکہ اس کے نکاح کے لیے ولی کی اجازت اور رضامندی ضروری  ہے

Answer  2


شرعی طور پر پر شیرخوار بچے اور اس کی ماں کی کفالت کی ذمہ داری خاوند پر عائد ہوتی ہے کہ وہ حکم الٰہی کے مطابق اپنی طاقت کے مطابق مطلقہ عورت کی روٹی کپڑے کا ذمہ دار ہو جس طرح اس آیت میں کہا جارہا ہے

Answer 3

بعض نے..

راد ولی مراد لیا ہے کہ عورت معاف کر دے یا اس کا ولی معاف کر دیں لیکن یہ سہی نہیں ایک تو عورت کے ولی کے ہاتھ میں عقدہ نکاح  نہیں دوسرے حق  مہر عورت کا حق ہے اور اس کا مال ہے اسے معاف کرنے کا حق بھی ولی کو حاصل نہیں اس لیے وہی تفسیر صحیح جو آواز میں کی گئی ہے کہ اس سے مراد خاوند ہے کیونکہ نکاح کی گرہ کو توڑنا اور باقی رکھنا اس کے ہاتھ میں ہے مہر معاف کر میں سے نصف مہر واپس لینے کے بجائے اپنا یہ حق نسخہ مہر معاف کردے اور پورے کا پورا محرم عورت کو  دے اس سے آگے آپس میں فضل و احسان کو نہ بھولنے کی تاکید کر کے حق مہر میں بھی اسی کو اختیار کرنے کی ترغیب دی گئی ہے

Answer 4

یہ عصر کی نماز کا ذکر ہے یعنی درمیان والی نماز سے کہا گیا ہے اور ایک حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے متعین صلی اللہ علیہ وسلم نے والے دن عصر کی نماز کو صلوٰۃ الوسطی قرار دیا یہاں نماز کے اہم رکن قیام کا ذکر کیا گیا ہے

Answer 5

1

...بیوا........ بیوہ عورتیں جن حیض آنا بند ہو گیا ہو ان کی عدت تین مہینے ہے اور باقی بےوفا عورتوں کی عدت تین حیض ہے یعنی چار سوا چار مہینے

2...طلاق یافتہ....  طلاق والی عورتیں تین حیض تک خود کو روکے رکھیں دکھی یعنی یہ جاری اسوا چار مہینے کا ٹائم بنتا ہے 

3....حاملہ..... حاملہ کی عدت وضع حمل ہے یعنی جب بچا پیدا ہوگیا وہ چاہے ایک مہینے کے بعد پیدا ہوئی یا آٹھ مہینے کے بعد جب بچہ ہو جائے گا تو اس کی عدت ختم ہوگئی

4....خلع حاصل کرنے والی... خلع حاصل کرنے والی عورت کی عدت ایک حیض ہےانسان کو مرنے سے نہیں ڈرنا چاہیے اور اس باقی کے بیان میں حکمت ہے کہ جہاد سے جی مت گھبراو موت اور زندگی اللہ کے قبضے میں ہیں اور اس موت کا وقت بھی متعین ہے جسے جہاد سے بھاگ کر نکال نہیں سکتے

Answer 6

.. سورہ بقرہ کی آیت نمبر 247کے

 مطابق اللہ تعالی کس کو بادشاہت عطا کرتے ہیں طالوت کو کس بنا پر بادشاہت عطا کی گئی

Answer 7

. اللہ تعالی بہتر جانتے ہیں کون بادشاہت کا مستحق ہے اور کون نہیں نہیں یہ تو کریں اللہ تعالی کی طرف سے ہے 

قیادت اور سیادت کے لیے مال سے زیادہ عقل و علم اور جسمانی قوت و طاقت کی ضرورت ہے اور طالوت اس میں ان لوگوں میں ممتاز تھے اس لئے اللہ تعالی نے انہیں منصب کے لیے چن لیا یا وہ واسع الفضل ہے جس کو چاہتا ہے اپنی رحمت اور ان آیات سے نوازتا ہے علیم ہے

Answer8 

قرض حسن سے مراد اللہ کی راہ میں اور جہاد میں مال خرچ کرنا ہے یعنی جان کی طرح مالی قربانی میں ہے  بھی تامّل مت کرو رزق کی کشادگی اور کمی بھی اللہ کے اختیار میں ہے

Answer 9

حضرت داؤد علیہ السلام جو ابھی پیغمبر تھے نہ بادشاہ اس لشکر طالوت میں ایک سپاہی کے طور پر شامل تھے ان کے ہاتھوں اللہ تعالی نے جالوت کا خاتمہ کیا اور تھوڑے سے اہل ایمان کے ذریعے سے ایک بڑی قوم کو شکست فاش دی اس کے بعد اللہ تعالی نے حضرت داؤد علیہ السلام کو بادشاہت عطا فرمائے اور نبوت بھی حکمت سے بعض نے نبوت واز میں سناتا ہنگری اور بعد میں نمو کو سمجھا دی ہے جو اس موقع جنگ پر اللہ تعالی کی مشیت اور ارادے سے فیصلہ کن ثابت ہوئے

Friday, July 3, 2020

Answers of para 2 part 3

Para 2* *سیقول*
*Lesson 03*
*Surah Baqarah- Ayat 202 se 231 *

🌸🌺🌸🌺🌸🌺🌸

*Question 1**Ayat 208 " Islam main pory ky pory dakhil ho jao " Is se ap kia samjhy ?* tafseer se jawab den
*Answer* 

🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀 
*Question 2* *Ayat 217 حرمت wali maheeny kon se hain ?* tafseer se jawab den
*Answer* 

🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀
*Question 3** Aayut  222 ki tafseer say btaein k kya hayiz ka ghusal kiay bagheir Mubashrat karna jaiz hy?
*Answer*

🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀 
*Question4* *Ayat 226 -227 se ap kia samjhy ?* tafseer se jawab den
*Answer* 

🎀🎀🎀🎀🎀🎀
*Question 5: * (Ayat 228)*
.....ولايحل لهن ان يكتمن ما خلق الله فى ارحامهن.....
Allah taala k iss hukum mean humary leay kya hikmut poshida hy tafseer say wazahut karein
*Answer*

🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀 
*Aayut 229 or 230* ki tafseer say sawal number *6 7 8 9 or 10* k jawabut dayein?
🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀
*Question 6* *ALLAH taala ny talaq deny ka jo tareqa byan farmaya hai wo bataein*
*Answer* 

🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀
*Question #7*
Kin haalaut mean talauq رجعى k bad رجوع karna jaiz hy or kin haalaut mean jaiz nhi hy?
*Answer*
🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀
*Question#8*:  *Kia aik waqat main 3 ya is se زائد talaq kh deny se talaq واقع ho jati hai*
*Answer* 

🎀🎀🎀🎀🎀🎀
*Question 9*Ourtoun ko خلع ka haq deny ky baad sakhti se kis bat ki تاکید ki gai hai*
*Answer*

🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀
*Question 10*
Shareyaut k mutabiq 3 bar talauq deny k bad yani talauq e ba,ayna k bad wo kon say halaut haen jin mean pehly shoher say dobara nikkah ho sukta hy nayiz ya bhi btaein k Rasool (SAW) ny Halala k bary mean kya farmaaya?
*Answer*

Answers  of para 2 part 3

Question. ..1

Answer

Q..1

Soora Baqrah

Ayt no..208

اسلام میں پورے کے پورے داخل ہو جاؤ اس سے آپ کیا سمجھتے ہیں تفسیر سے جواب دیں.

Ans,,

اہل ایمان کو کہا جا رہا ہے کہ اسلام میں پورے کے پورے داخل ہوجاؤ اس طرح نہ کرو کہ جو باتیں تمہاری مصلحتوں اور خواہشوں کے مطابق ہوں ان پر تو عمل کر لو اور دوسرے حکموں کو نظر انداز کردو اسی طرح جو دین چھوڑ آئے ہو اس کی باتیں اسلام میں شامل کرنے کی کوشش مت کرو بلکہ صرف اسلام کو مکمل طور پر اپنا  دین اسلام کو مکمل طور پر اپناو اس سے دین میں بدعات کی بھی نفی کردی گئی اور آجکل کے سیکولر ذہن کی تردید بھی کردی گئی جو اسلام کو مکمل طور پر اپنانے کیلئے تیار نہیں بلکہ دین کو عبادات مساجد تک محدود کرنا اور سیاست اور ایوان حکومت سے دیس نکالا دینا چاہتے ہیں اسی طرح عوام کو بھی سمجھایا جا رہا ہے کہ جو رسوم و رواج اور علاقائی ثقافت اور روایات کو پسند کرتے ہیں وہ انہیں چھوڑنے کے لئے آمادہ نہیں ہوتے جیسے مرگ اور شادی بیاہ کی مسرفانہ اور ہندوانہ رسوم اور دیگر رواج اور یہ کہا جارہا ہے کہ شیطان کے قدموں کی پیروی مت کرو جو تمہیں مذکورہ خلاف اسلام باتوں کے لئے حسین فلسفے تراش کر پیش کرتا ہے برائیوں پر خوشنما غلاف چڑھاتا ہے اور بدعات کو بھی نیکی باور کراتا ہے تاکہ اس کے جال میں پھنسے رہو..

.Q..2

Ayat no 217

Soora Baqrah

حرمت والے مہینے کون سے ہیں تفسیر سے جواب دے

Ans..

حرمت والے مہینے  نے رجب ذیقعد ذالحج ہیں اور محرم یہ چار مہینے زمانہ جاہلیت میں بھی حرمت والے سمجھے جاتے تھے جن میں قتال اور جدال ناپسندیدہ تھا

..Q..3

Ayat no 222

Soora Baqrah

آیت نمبر نمبر222  کی تفسیر سے بتائیں  کہ کیا حائضہ کا غسل کیے بغیر مباشرت کرنا جائز ہے

Ans. جب وہ پاک ہو جائیں اس کے دو معنی بیان کئے گئے ہیں ایک خون بند ہوجائے یعنی پھر غسل کے بغیر بھی پاک ہے مرد کے لیے ان سے مباشرت کرنا جائز ہیں علامہ البانی نے بھی اس کی تائید کی ہے آداب الزفاف)

 دوسرے معنی ہیں خون بند ہونے کے بعد غسل کر کے پاک ہو جائیں اس دوسرے معنی کے اعتبار سے عورت جب تک غسل نہ کرلے اس سے مباشرت حرام رہے گی امام شوکانی نے اس کو رائج قرار دیا ہے  (فتح القدیر) ہمارے نزدیک دونوں مسلک  قابل عمل ہے لیکن دوسرا قابل ترجیح ہے

(عورت جب تک حاصل نہ کرلے اس سے مباشرت حرام رہے گی

Q..4

Ayat 226-227

Soora Baqrah

آیت نمبر226-227 سے آپ کیا سمجھے ہیں تفصیل سے جواب دیں

Ans,,

اگر کوئی شوہر قسم کھا لیں کہ میں اپنی بیوی سے ایک مہینے یا دو مہینے مثلا تعلق نہیں رکھوں گا پھر قسم کی مدت پوری کرکے تعلق قائم کر لیتا ہے تو کوئی کفارہ نہیں ہاں اگر مدت پوری کرنے سے قبل تعلق قائم کرے گا تو کفارہ قسم ادا کرنا ہوگا اور اگر چار مہینے سے زیادہ مدت کے لئے یا مدت کی تعیین کے بغیر قسم کھاتا ہے تو اس آیت میں ایسے لوگوں کے لئے مدت کا تعین کردیا گیا ہے  کہ وہ چار مہینے گزرنے کے بعد یا تو بیوی سے تعلق قائم کر لے دے یا پھر اسے طلاق دے اسے چار مہینے سے زیادہ معلق رکھنے کی اجازت نہیں ہے پہلی صورت میں میں اسے کفارہ قسم ادا کرنا ہوگا اور اگر دونوں میں سے کوئی صورت اختیار نہیں کرے گا تو عدالت اس کو دونوں میں سے کسی ایک کے اختیار کرنے پر مجبور کرے گی اور وہ اس سے تعلق قائم کرے یا طلاق دے تاکہ عورت پر ظلم نہ ہو  (تفسیر ابن کثیر)Q Question  6

Soora Baqrah

Ans..

وہ طلاق جس میں خاوند کو عدت کے اندر رجوع کا حق حاصل ہے وہ دو مرتبہ ہے پہلی مرتبہ طلاق کے بعد بھی اور دوسری مرتبہ طلاق کے بعد بھی رجوع ہوسکتا ہے تیسری مرتبہ طلاق دینے کے بعد رجوع کی اجازت نہیں زمانہ جاہلیت میں یہ حق کے طلاق اور جو غیر محدود تھا جس سے عورتوں پر بڑا ظلم ہوتا تھا آدمی بار بار طلاق دے کر رجوع کرتا تھا اس طرح اس نے اس ظلم کا راستہ بند کر دیا اور پھر سے محروم بھی نہیں کیا ورنہ اگر پہلی مرتبہ کی طلاق میں ہمیشہ کے لئے جدائی کا حکم دیا جاتا تو اس سے پیدا ہونے والی معاشرتی مسائل کی پیچیدگیوں کا اندازہ ہی نہیں کیا جاسکتا علاوہ اللہ تعالی نے دو طلاق نہیں فرمایا بلکہ طلاق المردان طلاق دو مرتبہ فرمایا جس سے اس بات پر طلاق دینا اور انہیں حکومت نافذ کردینا حکم الہیہ کے خلاف ہے  طلاق کے بعد چاہے وہ ایک ہو یا ایک سے زیادہ  ہو اور اسی طرح دوسرے کے بعد چاہے وہ ایک ہو یا ایک سے زیادہ ہو..... اس طرح مرد کو سوچنے سمجھنے اور جلد بازی یا غصے میں کیے گئے کام کے ازالے کا موقع دیا جائے

Question  7

Answer  7

دو طلاقوں کے بعد رجوع کیا جاسکتا ہے  اور اگر تیسری طلاق بھی دے دی ہو  تو تیسری طلاق کے بعد خاوند نا تو رجوع کر سکتا ہے  کر سکتا ہے اور نہ نکاح کرسکتا ہے اسی عورت سے

Q 8

ایک وقت میں تین یا اس سے زیادہ طلاق دینے سے ایک طلاق واقع ہو جاتی ہے لیکن  پھر بھی اگر مرد رجوع کرلے  تو پھر بھی اچھے طریقے سے  بسا سکتا ہے

Q 9

عورت کو یہ حق دینے کے ساتھ ساتھ اس بات کی بھی سخت تاکید کی گئی ہے کہ عورت بغیر کسی معقول عذر کے خاوند سے علیحدگی یعنی طلاق کا مطالبہ نہ کرے اگر ایسا کرے گی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسی عورتوں کے لیے سخت و عید بیان فرمائی ہے کہ وہ جنت کی خوشبو تک نہیں پائی گئی (ابن کثیر)

Q 10

تین بار طلاق کے بعد خاوند سے رجوع نہیں ہو سکتا ہاں صرف اس کی ایک صورت یہ ہے جسے حلالہ کہا جاتا ہے کہ عورت کسی اور جگہ نکاح کر لے اور دوسرا خاوند اپنی مرضی سے طلاق دے دے یا فوت ہو جائے تو اس کے بعد زوج اول سے اس کا نکاح جائز ہوگا لیکن صرف حلالے کا ایک طریقہ ہے کہ یہ عورت کسی اور جگہ نکاح کر لے اور دوسرا خاوند اپنی مرضی سے اسے طلاق دے دے یا فوت ہو جائے تو اس کے بعد زوج اول سے اس کا نکاح جائز ہوگا  لیکن اس کے لیے بعض ملکوں میں جو حلالہ کا طریقہ رائج ہے یہ ٹھیک نہیں ہے

 نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حلالہ کرنے والے اور کروانے والے دونوں پر لعنت فرمائی ہے حلال کی غرض سے کیا گیا نکاح نکاح نہیں ہے زناکاری ہے اس نکاح سے عورت پہلے خاوند کے لئے حلال نہیں ہوگی

Tuesday, June 30, 2020

Answers of para 2 part 2

Para 2* *سیقول*
*Lesson 02*
*Surah Baqarah-  *Ayat 173 sy 202*
ربع سے نصف
🌸🌺🌸🌺🌸🌺🌸
*Question 1*: *Ayat 173 mai kin Haraam chezon ka zikar aya hai* ?
*Answer*.

🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀

*Question2*. Ayat 177 mai neik Aor achy shekhs k kia اوصاف batay gay hain?

*Answer*

🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀
*Question3* *Ayat 179 main قصاص ko zindagi kiu kaha gya hai ?*  tafseer se jawab den
*Answer* 

🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀
*Question 4*: * Ayat 182 sy 185 Rozy ki farziyat ka hukam kis ayat mai hai. نیزRukhsat kin logon k liy hai.?
*Answer*

🎀🎀🎀🎀🎀🎀
*Question5*: * Ayat 187 ki tafseer say btaein k kya ghar mean  اعتكاف ho sukta hy.
*Answer* 

🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀
*Question#6**Ayat 196 sy 199 Hajj k mahiny konsy hain naiz Hajj karny waly k  leay konsy kaam mana hain? Tarjuma Tafseer sy dekh k wazahat karain
*Answer*

🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀
*Question #7*Hajj ka wo kon sa اہم rukan hai jisy ada kiy bagair hajj mukamal nhi hota ayat 198 se jawab den ?*
*Answer*:

🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀
*Question 8*: *wo kon se dua hai jo رکن یمانی se حجر اسود tak parhna masnoon hai ayat 201 se jawab den ?*
*Answer*

........
Question 1
Ans,1
مردا اور بہا ہوا خون
سور کا گوشت
اور ہر وہ چیز جس پر اللہ کے سوا دوسروں کا نام پکارا گیا ہو حرام ہے
Question 2
Ans,2
ساری اچھائی مشرق اور مغرب کی طرف منہ کرنے میں ہی نہیں بلکہ حقیقت اچھا شخص وہ ہے جو اللہ تعالی پر,  قیامت کے دن پر, فرشتوں پر, کتاب اللہ پر, اور نبیوں پر ایمان رکھنے والا ہو, جو مال سے محبت کرنے کے باوجود قرابت داروں یتیموں مسکینوں ,مسافروں اور سوال کرنے والے کو دے, تنگدستی دکھ درد اور لڑائی کے وقت صبر کرے یہی سچے لوگ ہیں اور یہی پرہیزگار ہیں
Question 3
Ans,3
جب قاتل کو یہ خوف ہوگا کہ میں بھی قصاص میں قتل کر دیا جاؤں گا تو پھر اسے کسی کو قتل کرنے کی جرات نہیں ہوگی اور جس معاشرے میں یہ قانون قصاص نافذ ہو جاتا ہے وہاں یہ خوف  معاشرے کو قتل و خونریزی سے محفوظ رکھتا ہے جس سے معاشرے میں   نہایت امن اور سکون رہتا ہے .
Question 4
Q 4
Soora  Baqrah
Ayat 182,183
روزے کی فرضیت کا حکم کس آیت میں ہے اور رخصت کے لوگوں کے لیے ہے.
Ans..
سورہ بقرہ کی آیت نمبر 103 میں روزے کی فرضیت کا حکم ہے بیمار اور مسافر کو رخصت دے دی گئی ہے کہ وہ بیمار یا سفر کی وجہ سے رمضان المبارک میں جتنے روزے نہ رکھ سکے وہ بعد میں رکھ کر گنتی پوری کر لیں 
Question 5

Soora  Baqrah
Ayat no,,187
Ans..
نہیں اس آیت کی رو سے گھر میں اعتکاف نہیں ہو سکتا.
Question 6
Q..6
Ayat no..196..sy..199
حج کے مہینے کون سے ہیں نیز حج کرنے والے کے لیے کون سے کام منع ہے ترجمہ اور تفسیر سے بتائیں .
Ans.. حج کے مہینے شوال ذیقعد اور ذوالحجہ کے پہلے دس دن ہیں 
جو شخص حج کرنے کے لئے جائے وہ ان کاموں سے بچے.....     (وہ اپنی بیوی سے ملاپ کرنے گناہ کرنے اور لڑائی جھگڑا سے بچتا رہے)
Question 7

Soora  Baqrah
Ayat..198
9 ذی الحج کو زوال آفتاب سے غروب شمس تک میدان عرفات میں وقوف حج کا سب سے اہم رکن ہے .
Question 8

Q..8
Soora Baqrah
Ayt no.201
وہ کونسی دعا ہے  جو رکن یمانی اور حجر اسود تک  پڑھنا مسنون ہے آیت نمبر 201 سے جواب دیں
رَبَّنَاۤ  اٰتِنَا فِی الدُّنۡیَا حَسَنَۃً  وَّ فِی الۡاٰخِرَۃِ حَسَنَۃً  وَّ قِنَا عَذَابَ النَّارِ ﴿۲۰۱﴾ ؒ

Saturday, June 27, 2020

Answers of para 2 part 1

❤بسم الله الرحمن الرحيم     ❤                                                       
  °°°°
                   Para 2
*Lesson #1

*Surah baqarah* (143 - 170 )

🌺🌸🌺🌸🌺🌸🌺🌸
*Question #1*
(Ayat 143) " امت وسط " se muraad kon se ummat hai ? Tafseer dekh kr mukhtasir jawab den.

*Answer*

🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀
*Question #2*
(Ayat 142 -144 ) qibla badalny ki kia hikmat o wajuhat thi tarjuma aur tafseer parh kar mukhtasir  bayan krn.

*Answer*
🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀
*Question # 3* 
(Ayat 151 ) main Rasool ka kia kaam bataya ja raha hai ?

*Answer* 

🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀
*Question #4*
Shaheed zinda hain konsi ayat se yh baat maloom hoi ? Ayat number likhen.

*Answer*

🎀🎀🎀🎀🎀🎀
*Question #5*
(Ayat 155) main insaan ki azmaish kin cheezon se ki jati hai ?

*Answer*

🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀
*Question #6*
(Ayat 156 ) museebat any par kia kahna chahiye. Arbi main likhen.

*Answer*

🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀
*Question #7*
(Ayat 159 ) " ALLAH ki utari gai ayaat hidayat ko chupany ki kia saza hai ?

*Answer*

🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀
*Question # 8*
(Ayat 168 -169 ) In ayaat main kon se 2 hukam diye gay hain ?
🚫🚫🚫🚫🚫🚫🚫🚫🚫🚫🚫🚫🚫🚫🚫🚫🚫🚫🚫🚫🚫🚫🚫🚫🚫
*Answer. ....1

امت وسط  سے مراد امت محمدی ہے  ,,وسط,, کے لغوی معنی تو درمیان کے ہیں لیکن یہ بہتر  افضل کے معنی میں بھی استعمال ہوتا ہے یہاں اسی معنی میں اس کا استعمال ہوا ہے یعنی جس طرح تمہیں سب سے بہتر قبلہ عطا کیا گیا اسی طرح تمہیں سب سے افضل امت بھی بنایا گیا , اور مقصد اس کا یہ ہے کہ تم لوگوں پر گواہی دو سورہ حج,78,( رسول تم  پر اور تم لوگوں پر گواہ ہو ) ایک معنی کے اعتدال کے بھی ہیں یعنی امت معتدل یعنی افراط وتفریط سے پاک یہ اسلام کی تعلیمات کے اعتبار سے ہے کہ اس میں اعتدال ہے افراط و تفریط نہیں

Question 2
Ans 2
یہ تحویل قبلہ کے ایک غرض بیان کی گئی ہے کہ مومنین صادقین تو رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اشارہ ابرو کے منتظر رہا کرتے تھے اس لئے ان کے لئے تو ادھر سے ادھر پھر جانا کوئی مشکل معاملہ نہ تھا بلکہ ایک مقام پر تو  بلکل نماز کی حالت میں جبکہ وہ رکوع میں تھے  یہ حکم پہنچا تو انہوں نے رکوع ہی میں اپنا رخ خانہ کعبہ کی طرف پھیر لیا یہ مسجد قبلاتین( یعنی وہ مسجد جس میں ایک نماز دو قبلوں کی طرف رخ کرکے پڑھی گئی) کہلاتی ہے اور ایسا ہی واقعہ مسجد قباء میں بھی ہوا تھا  (تاکہ ہم جان لیں) اللہ کو پہلے بھی علم تھا اس کا مطلب ہے تاکہ ہم اہل یقین کو اہل شک  سے علیحدہ کر دیں تاکہ لوگوں کے سامنے بھی دونوں قسم کے لوگ واضح ہوجائیں( فتح القدیر)
Question 3
Ans 3
یہاں رسول کا کام بتایا جا رہا ہے کہ,, جس طرح ہم نے تم میں تمہی میں سے رسول بھیجا جو ہماری آیتوں تمہارے سامنے تلاوت کرتا ہے اور تمہیں پاک کرتا ہے اور تمہیں کتاب و حکمت اور وہ چیزیں سکھاتا ہے جن سے تم بے علم تھے

Question  4
Ans 4

وَ لَا تَقُوۡلُوۡا لِمَنۡ یُّقۡتَلُ فِیۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ اَمۡوَاتٌ ؕ بَلۡ اَحۡیَآءٌ وَّ لٰکِنۡ لَّا تَشۡعُرُوۡنَ ﴿۱۵۴﴾
 اور اللہ تعالٰی کی راہ کے شہیدوں کو مردہ مت کہو  وہ زندہ ہیں ،  لیکن تم نہیں سمجھتے ۔  
یعنی یہ بات ہماری ناقص عقل سمجھنے سے قاصر ہے
Question 5
Ans 5
Ayat  155..
 میں اللہ تعالی فرماتے ہیں اور ہم کسی نہ کسی طرح تمہاری آزمائش ضرور کریں گے دشمن کے ڈر سے بھوک پیاس سے مال وجان اور پھلوں کی کمی سے اور صبر کرنے والوں  کو خوشخبری دے دیجئے
Question  6
Ans 6
 قَالُوۡۤا اِنَّا لِلّٰہِ وَ  اِنَّاۤ اِلَیۡہِ رٰجِعُوۡنَ ﴿۱۵۶﴾ؕ
ہم تو خود اللہ تعالٰی کی ملکیت ہیں اور ہم اسی کی طرف لوٹنے والے ہیں ۔
Question  7

Ans,7
اللہ تعالی نے جو باتیں اپنی کتاب میں نازل فرمائی ہیں انہیں چھپانا اتنا بڑا جرم ہے کہ اللہ کے علاوہ دیگر لعنت کرنے والے بھی انسان اس پر لعنت کرتے ہیں
Question  8
Ans 8
یٰۤاَیُّہَا النَّاسُ کُلُوۡا مِمَّا فِی الۡاَرۡضِ حَلٰلًا طَیِّبًا ۫ ۖوَّ لَا تَتَّبِعُوۡا خُطُوٰتِ الشَّیۡطٰنِ ؕ اِنَّہٗ لَکُمۡ عَدُوٌّ مُّبِیۡنٌ ﴿۱۶۸﴾ 
لوگو! زمین میں جتنی بھی حلال اور پاکیزہ چیزیں ہیں انہیں کھاؤ پیو اور شیطانی راہ پر مت چلو  وہ تمہارا کھلا دشمن ہے ۔  
No,1

 لوگوں زمین میں جتنی بھی حلال اور پاکیزہ چیزیں ہیں انہیں کھاؤ پیو
No, 2

اور شیطانی راہ پر نہ چلو




Thursday, June 25, 2020

Surah Baqrah ayat no 141

سورہ بقرہ آیت نمبر 141 میں کس بات کی دلیل ہے تفسیر  سے بتائیں

صبغت اللہ سے کیا مراد ہے

صبغت اللہ سے کیا مراد ہے 
اس سے مراد  اللہ کا رنگ اختیار کرو  اور اللہ تعالی سے اچھا رنگ کس کا ہوگا  دراصل عیسائیوں نے ایک زرد رنگ کا پانی مقرر کر رکھا ہے جو ہر عیسائی بچے کو بھی اور ہر اس شخص کو بھی دیا جاتا ہے جس کو عیسائی بنانا مقصود ہوتا ہے اس رسم کا نام ان کے ہاں بپتسمہ ہے یہ ان کے نزدیک بہت ضروری ہے اس کے بغیر وہ کسی کو پاک تصور نہیں کرتے میں نے ان کی ان کی تردید فرمائی اور کہا کہ اصل رنگ تو اللہ کا رنگ ہے اس سے مراد وہ دین فطرت یعنی دین اسلام ہے ہے جس کی طرف ہر نبی نے اپنے اپنے دور میں اپنی اپنی امتوں کو دعوت دی یعنی دعوت توحید

Surah Baqrah ayat no 135

سورہ بقرہ آیت نمبر 135 یہود اور نصاری کیا کہتے تھے اور اللہ تعالی نے ان سے کیا فرمایا تفسیر سے بتائیں


 وَ قَالُوۡا کُوۡنُوۡا ہُوۡدًا اَوۡ نَصٰرٰی تَہۡتَدُوۡا ؕ قُلۡ بَلۡ مِلَّۃَ  اِبۡرٰہٖمَ  حَنِیۡفًا ؕ وَ مَا کَانَ مِنَ الۡمُشۡرِکِیۡنَ ﴿۱۳۵﴾ یہ کہتے ہیں کہ یہود و نصاریٰ بن جاؤ تو ہدایت پاؤ گے ۔  تم کہو بلکہ صحیح راہ پر ملت ابراہیمی والے ہیں ،  اور ابراہیم خالص اللہ کے پرستار تھے اور مُشرک نہ تھے ۔
یہودی مسلمانوں کو یہودیت کی اور عیسائی عیسائیت کی دعوت دیتے اور کہتے ہیں کہ ہدایت اسی محل اللہ تعالی نے فرمایا کہ ان سے کہو کہ ہدایت ملت ابراہیم کی پیروی میں ہے جو حنیف تھا یعنی الہ واحد کافرستان اور سب سے اور وہ مشرک  نہیں تھا جبکہ یہودیت اور عیسائیت دونوں میں شرک کی آمیزش موجود ہے