Saturday, June 27, 2020

Answers of para 2 part 1

❤بسم الله الرحمن الرحيم     ❤                                                       
  °°°°
                   Para 2
*Lesson #1

*Surah baqarah* (143 - 170 )

🌺🌸🌺🌸🌺🌸🌺🌸
*Question #1*
(Ayat 143) " امت وسط " se muraad kon se ummat hai ? Tafseer dekh kr mukhtasir jawab den.

*Answer*

🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀
*Question #2*
(Ayat 142 -144 ) qibla badalny ki kia hikmat o wajuhat thi tarjuma aur tafseer parh kar mukhtasir  bayan krn.

*Answer*
🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀
*Question # 3* 
(Ayat 151 ) main Rasool ka kia kaam bataya ja raha hai ?

*Answer* 

🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀
*Question #4*
Shaheed zinda hain konsi ayat se yh baat maloom hoi ? Ayat number likhen.

*Answer*

🎀🎀🎀🎀🎀🎀
*Question #5*
(Ayat 155) main insaan ki azmaish kin cheezon se ki jati hai ?

*Answer*

🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀
*Question #6*
(Ayat 156 ) museebat any par kia kahna chahiye. Arbi main likhen.

*Answer*

🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀
*Question #7*
(Ayat 159 ) " ALLAH ki utari gai ayaat hidayat ko chupany ki kia saza hai ?

*Answer*

🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀
*Question # 8*
(Ayat 168 -169 ) In ayaat main kon se 2 hukam diye gay hain ?
🚫🚫🚫🚫🚫🚫🚫🚫🚫🚫🚫🚫🚫🚫🚫🚫🚫🚫🚫🚫🚫🚫🚫🚫🚫
*Answer. ....1

امت وسط  سے مراد امت محمدی ہے  ,,وسط,, کے لغوی معنی تو درمیان کے ہیں لیکن یہ بہتر  افضل کے معنی میں بھی استعمال ہوتا ہے یہاں اسی معنی میں اس کا استعمال ہوا ہے یعنی جس طرح تمہیں سب سے بہتر قبلہ عطا کیا گیا اسی طرح تمہیں سب سے افضل امت بھی بنایا گیا , اور مقصد اس کا یہ ہے کہ تم لوگوں پر گواہی دو سورہ حج,78,( رسول تم  پر اور تم لوگوں پر گواہ ہو ) ایک معنی کے اعتدال کے بھی ہیں یعنی امت معتدل یعنی افراط وتفریط سے پاک یہ اسلام کی تعلیمات کے اعتبار سے ہے کہ اس میں اعتدال ہے افراط و تفریط نہیں

Question 2
Ans 2
یہ تحویل قبلہ کے ایک غرض بیان کی گئی ہے کہ مومنین صادقین تو رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اشارہ ابرو کے منتظر رہا کرتے تھے اس لئے ان کے لئے تو ادھر سے ادھر پھر جانا کوئی مشکل معاملہ نہ تھا بلکہ ایک مقام پر تو  بلکل نماز کی حالت میں جبکہ وہ رکوع میں تھے  یہ حکم پہنچا تو انہوں نے رکوع ہی میں اپنا رخ خانہ کعبہ کی طرف پھیر لیا یہ مسجد قبلاتین( یعنی وہ مسجد جس میں ایک نماز دو قبلوں کی طرف رخ کرکے پڑھی گئی) کہلاتی ہے اور ایسا ہی واقعہ مسجد قباء میں بھی ہوا تھا  (تاکہ ہم جان لیں) اللہ کو پہلے بھی علم تھا اس کا مطلب ہے تاکہ ہم اہل یقین کو اہل شک  سے علیحدہ کر دیں تاکہ لوگوں کے سامنے بھی دونوں قسم کے لوگ واضح ہوجائیں( فتح القدیر)
Question 3
Ans 3
یہاں رسول کا کام بتایا جا رہا ہے کہ,, جس طرح ہم نے تم میں تمہی میں سے رسول بھیجا جو ہماری آیتوں تمہارے سامنے تلاوت کرتا ہے اور تمہیں پاک کرتا ہے اور تمہیں کتاب و حکمت اور وہ چیزیں سکھاتا ہے جن سے تم بے علم تھے

Question  4
Ans 4

وَ لَا تَقُوۡلُوۡا لِمَنۡ یُّقۡتَلُ فِیۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ اَمۡوَاتٌ ؕ بَلۡ اَحۡیَآءٌ وَّ لٰکِنۡ لَّا تَشۡعُرُوۡنَ ﴿۱۵۴﴾
 اور اللہ تعالٰی کی راہ کے شہیدوں کو مردہ مت کہو  وہ زندہ ہیں ،  لیکن تم نہیں سمجھتے ۔  
یعنی یہ بات ہماری ناقص عقل سمجھنے سے قاصر ہے
Question 5
Ans 5
Ayat  155..
 میں اللہ تعالی فرماتے ہیں اور ہم کسی نہ کسی طرح تمہاری آزمائش ضرور کریں گے دشمن کے ڈر سے بھوک پیاس سے مال وجان اور پھلوں کی کمی سے اور صبر کرنے والوں  کو خوشخبری دے دیجئے
Question  6
Ans 6
 قَالُوۡۤا اِنَّا لِلّٰہِ وَ  اِنَّاۤ اِلَیۡہِ رٰجِعُوۡنَ ﴿۱۵۶﴾ؕ
ہم تو خود اللہ تعالٰی کی ملکیت ہیں اور ہم اسی کی طرف لوٹنے والے ہیں ۔
Question  7

Ans,7
اللہ تعالی نے جو باتیں اپنی کتاب میں نازل فرمائی ہیں انہیں چھپانا اتنا بڑا جرم ہے کہ اللہ کے علاوہ دیگر لعنت کرنے والے بھی انسان اس پر لعنت کرتے ہیں
Question  8
Ans 8
یٰۤاَیُّہَا النَّاسُ کُلُوۡا مِمَّا فِی الۡاَرۡضِ حَلٰلًا طَیِّبًا ۫ ۖوَّ لَا تَتَّبِعُوۡا خُطُوٰتِ الشَّیۡطٰنِ ؕ اِنَّہٗ لَکُمۡ عَدُوٌّ مُّبِیۡنٌ ﴿۱۶۸﴾ 
لوگو! زمین میں جتنی بھی حلال اور پاکیزہ چیزیں ہیں انہیں کھاؤ پیو اور شیطانی راہ پر مت چلو  وہ تمہارا کھلا دشمن ہے ۔  
No,1

 لوگوں زمین میں جتنی بھی حلال اور پاکیزہ چیزیں ہیں انہیں کھاؤ پیو
No, 2

اور شیطانی راہ پر نہ چلو




Thursday, June 25, 2020

Surah Baqrah ayat no 141

سورہ بقرہ آیت نمبر 141 میں کس بات کی دلیل ہے تفسیر  سے بتائیں

صبغت اللہ سے کیا مراد ہے

صبغت اللہ سے کیا مراد ہے 
اس سے مراد  اللہ کا رنگ اختیار کرو  اور اللہ تعالی سے اچھا رنگ کس کا ہوگا  دراصل عیسائیوں نے ایک زرد رنگ کا پانی مقرر کر رکھا ہے جو ہر عیسائی بچے کو بھی اور ہر اس شخص کو بھی دیا جاتا ہے جس کو عیسائی بنانا مقصود ہوتا ہے اس رسم کا نام ان کے ہاں بپتسمہ ہے یہ ان کے نزدیک بہت ضروری ہے اس کے بغیر وہ کسی کو پاک تصور نہیں کرتے میں نے ان کی ان کی تردید فرمائی اور کہا کہ اصل رنگ تو اللہ کا رنگ ہے اس سے مراد وہ دین فطرت یعنی دین اسلام ہے ہے جس کی طرف ہر نبی نے اپنے اپنے دور میں اپنی اپنی امتوں کو دعوت دی یعنی دعوت توحید

Surah Baqrah ayat no 135

سورہ بقرہ آیت نمبر 135 یہود اور نصاری کیا کہتے تھے اور اللہ تعالی نے ان سے کیا فرمایا تفسیر سے بتائیں


 وَ قَالُوۡا کُوۡنُوۡا ہُوۡدًا اَوۡ نَصٰرٰی تَہۡتَدُوۡا ؕ قُلۡ بَلۡ مِلَّۃَ  اِبۡرٰہٖمَ  حَنِیۡفًا ؕ وَ مَا کَانَ مِنَ الۡمُشۡرِکِیۡنَ ﴿۱۳۵﴾ یہ کہتے ہیں کہ یہود و نصاریٰ بن جاؤ تو ہدایت پاؤ گے ۔  تم کہو بلکہ صحیح راہ پر ملت ابراہیمی والے ہیں ،  اور ابراہیم خالص اللہ کے پرستار تھے اور مُشرک نہ تھے ۔
یہودی مسلمانوں کو یہودیت کی اور عیسائی عیسائیت کی دعوت دیتے اور کہتے ہیں کہ ہدایت اسی محل اللہ تعالی نے فرمایا کہ ان سے کہو کہ ہدایت ملت ابراہیم کی پیروی میں ہے جو حنیف تھا یعنی الہ واحد کافرستان اور سب سے اور وہ مشرک  نہیں تھا جبکہ یہودیت اور عیسائیت دونوں میں شرک کی آمیزش موجود ہے

Surah Baqrah ayat no 132

حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت یعقوب علیہ السلام نے اپنی اولاد کو کیا وصیت کی تھی تفسیر سے بتائیں
حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت یعقوب علیہ السلام نے میں الدین کی وصیت اپنی اولاد کو فرمائیں جو یہودیت نہیں اسلام ہی ہے یہاں اس کی صراحت موجود ہے اور پرانے کریم پہدی میں دیگر متعدد مقامات پر بھی اس کی تفصیل آئے گی جیسا کہ,,,,,  ان الدین عنداللہ السلام,,,,, اللہ کے نزدیک دین اسلام ہی ہے

Surah Baqrah ayat no 129

سورہ بقرہ9 12 حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اللہ تعالی سے کن الفاظ میں دعا مانگی اور ان کی یہ دعا کس  صورت میں قبول  ہوئی
رَبَّنَا وَ ابۡعَثۡ فِیۡہِمۡ رَسُوۡلًا مِّنۡہُمۡ یَتۡلُوۡا عَلَیۡہِمۡ اٰیٰتِکَ وَ یُعَلِّمُہُمُ الۡکِتٰبَ وَ الۡحِکۡمَۃَ وَ یُزَکِّیۡہِمۡ ؕ اِنَّکَ اَنۡتَ الۡعَزِیۡزُ الۡحَکِیۡمُ ﴿۱۲۹﴾٪        
 اے ہمارے رب !ان میں انہیں میں سے رسول بھیج  جو ان کے پاس تیری آیتیں پڑھے ،  انہیں کتاب و حکمت  سکھائے اور انہیں پاک کرے  یقیناً تو غلبے والا اور حکمت والا ہے ۔ 
 یہ حضرت ابراہیم اور اسماعیل علیہ السلام کی آخری دعا ہے یہ بھی اللہ تعالی نے قبول فرمائی اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی اولاد میں سے حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو مبعوث فرمایا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں اپنے باپ حضرت ابراہیم علیہ  السلام کی دعا حضرت عیسی علیہ السلام کی بشارت رکھنے والدہ کا خواب ہو

ربنا تقبل منا کس نبی کی دعا ہے اور یہ کس وقت مانگی گئی

ربنا تقبل منا کس نبی کی دعا ہے اور یہ کس وقت مانگی گئی
یہ حضرت ابراہیم اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی دعا ہے جو خانہ کعبہ کی دیواریں اوپر اٹھاتے جاتے تھے اور یہ کہتے جاتے تھے کہ اے ہمارے پروردگار تو ہم سے قبول فرما اور تو ہی سننے والا اور جاننے والا ہے